۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ اعرافی
کرونا سے مقابلے میں حوزہ علمیہ کے اقدامات قابل ستائش ہیں

حوزہ / جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے آیت اللہ اعرافی کو خط لکھ کر علمی اور تعلیمی سرگرمیاں متوقف نہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے آیت اللہ اعرافی کے نام خط لکھ کر علمی اور تعلیمی سرگرمیاں متوقف نہ کرنے پر ان کی قدردانی کی۔

سینیٹر سراج الحق کے اس خط کا متن اس طرح ہے:

حوزہ علمیہ کے سربراہ،  آیت الله علی رضا اعرافی

سلام علیکم و رحمة الله و برکاته

خدا کی درگاہ سے آپ کی سلامتی و عافیت کا طلبگار ہوں۔ میں آپ کا انتہائی مشکور ہوں چونکہ آپ کے خط سے معلوم ہوا کہ آپ کرونا وائرس کی وجہ سے مشکلات اور رنج و الم میں گھری ہوئی بشریت کے لیے بہت پریشان ہیں۔ خداوندعالم ہمیں اس بیماری اور دیگر تمام ناگواریوں سے نجات دے۔

آپ کی سرپرستی میں ایران میں دینی مدارس نے کرونا وائرس کے دوران جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اور طبی ماہرین کی تمام احتیاطی تدابیر کی رعایت کرتے ہوئے علمی، تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں کو متوقف نہ کرنے کے اقدامات بہت عمدہ اور قابل تعریف ہیں۔

جناب آیت اللہ اعرافی! بشریت اور بالخصوص امت اسلامی کا کرونا وائرس میں مبتلا ہونا ایک امتحان ہے۔ پروردگار اس ذریعہ ہمیں متوجہ کرنا چاہتا ہے کہ ہم اس کی طرف لوٹ آئیں اور توبہ کریں۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ(خیر و شر) دین سے جس چیز کو خدا نے ہمارے لیے چاہا ہے اس کے علاوہ کوئی چیز ہم تک نہیں پہنچے گی۔

خداوند متعال کے حضور دعا گو ہوں کہ ہمیں اس بیماری سے صحت و سلامتی کے ساتھ باہر نکالے اور ہر مصیبت اور ناگواری سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

اس ماہ مبارک رمضان کی آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔ خداوندعالم سے التجا ہے کہ وہ ہمیں اس مہینے کے روزے داروں اور نماز گزاروں میں سے قرار دے۔

والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سینیٹر سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .